ادھار بند ہے

ادھار ایک نا پسندیدہ چیز ہے، خاص طور پر دکاندار حضرات کے لئے۔ اس لئے بچپن سے دکانوں پردرج ذیل اقوال لکھے دیکھتے آئے ہیں
ادھار ایک جنگ ہے، اسی لئے بند ہے
ادھار محبت کی قینچی ہے
نقد بڑے شوق سے، ادھار اگلے چوک سے
کشمیر کی آزادی تک ادھار بند ہے
(اور بھی کافی سارے ہوں گے لیکن ابھی یہی یاد ہیں)
پر اب ہمارا تجزیہ اور حالات کہتے ہیں کہ وقت اور حالات بدل گئے ہیں، نئے دور کے نئے تقاضے، اور نئے تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا چاہئے اور یہ اقوال کچھ اس طرح سے ہوجانے چاہئیں
فوج کے غیرتمند ہونے تک ادھار بند ہے
زرداری کے دانت بند ہونے تک ادھار بند ہے
شیری رحمان کے منہ کا ٹیڑھا پن ختم ہونے تک ادھار بند ہے
حکومت کی بزدلی کے خاتمے تک ادھار بند ہے
بھارت کی الزام تراشی کے خاتمے تک ادھار بند ہے
کراچی کے حالات ٹھیک ہونے تک ادھار بند ہے
ہمارے ایک قوم ہونے تک ادھار بند ہے
اور۔۔۔
آپکی معلومات کے مطابق مزید کس کس بات تک ادھار بند ہو سکتا ہے برائے مہربانی اسکو یہاں شئیر کریں

تبصرے 3

ڈفرDecember 2nd, 2008 at 7:03 am

نقل خورو

نجیب لڑکاDecember 3rd, 2008 at 8:51 am

Hello Brother this too good 4 enjoy so keep it up

بلوُDecember 7th, 2008 at 9:49 am

ہمارے بلا بھائی اور ڈفر کی شادی تک ادھار بند ہے

تبصرہ کریں

Your comment



Spam protection by WP Captcha-Free