ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں

ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
ایک میلے میں پہنچا ہمکتا ہوا
جی مچلتا تھا ایک ایک شے پر مگر
جیب خالی تھی کچھ مول لے نہ سکا
لوٹ آیا لیے حسرتیں سینکڑوں
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں

خیر محرومیوں کے وہ دن تو گئے
آج میلہ لگا ہے اسی شان سے
آج چاہوں تو اک اک دکاں مول لوں
آج چاہوں‌تو سارا جہاں مول لوں
نا رسائی کا اب جی میں دھڑکا کہاں؟
پر وہ چھوٹا سا ، الہڑ سا لڑکا کہاں؟

ابن انشاء

بلوُ

تبصرے 13

ڈفرستانFebruary 20th, 2009 at 2:20 am

کیوں جی؟
خیریت ہے نا؟
کہاں گیا وہ چھوٹا سا الہڑ سا لڑکا؟
کیا میں اس پوسٹ کو http://www.billubilla.com/?p=452 کے تناظر میں دیکھوں؟

بلوُFebruary 20th, 2009 at 3:24 am

وہ چھوٹا سا الہڑ سا لڑکا اب جوان ہو گیا ہے
ویسے کڑی سے کڑی مل تو رہی ہے :wink:
آپ چاہیں تو کسی بھی تناظر میں دیکھ لیں

بلوُ’s last blog post..ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں

افتخار اجمل بھوپالFebruary 20th, 2009 at 6:28 am

انشاء جی نے کہا کوچ کرو اور کوچ کر گئے ۔ :cry:
انشاء جی سے دوری اچھی :roll:

افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..جاگتے رہنا

افتخار اجمل بھوپالFebruary 20th, 2009 at 6:30 am

انشاء جی نے کہا کوچ کرو اور کوچ کر گئے ۔ :cry:
انشاء جی سے دوری اچھی :roll:

بلوُFebruary 20th, 2009 at 6:34 am

افتخار صاحب آپ نے دو بار ایک ہی تبصرہ کیوں کیا ؟؟؟؟

فیصلFebruary 21st, 2009 at 10:10 am

میرا تو اب بھی بہت سی دکانوں میں یہ دل چاہتا ہے مثلا فوٹوگرافی کی، کتابوں کی، گاڑیوں کی یا الیکٹرانکس کی دکانوں‌میں :mrgreen:

احسنFebruary 21st, 2009 at 2:30 pm

ابن انشا نے جو بھی لکھا ہے کمال لکھا ہے۔

بلوُFebruary 22nd, 2009 at 2:55 am

احسن صاحب بلاگ پر خوش آمدید
فیصل صاحب میرا اپنا بھی یہی حال ہے :lol:

NayniFebruary 22nd, 2009 at 7:39 am

بہت عمدہ انتخاب ہے آپ کا !

Nayni’s last blog post..An Interesting Conversation hehehe

AyeshaFebruary 22nd, 2009 at 7:50 am

Wonderful to say the least. I too have experienced such feelings. :shock:

Ayesha’s last blog post..Billu Barber

بلوُFebruary 22nd, 2009 at 8:13 am

شکریہ نینی جی ویسے کہاں‌ تھیں‌ آپ ؟ بڑے عرصے بعد بلاگ پر لوٹی ہیں ‌
عائشہ جی بلاگ پر خوش آمدید

بلوُ’s last blog post..دوستوں کی اقسام

محمد وارثMarch 5th, 2009 at 5:05 am

واہ کیا بات ہے، کیا خوبصورت نظم ہے، کیا خوبصورت احساسات ہیں، بقول سید ضمیر جعفری مرحوم بچوں‌ میں‌ ایک ہی بُری بات ہوتی ہے کہ بڑے ہو جاتے ہیں :lol:

محمد وارث’s last blog post..ابر اُٹھا وہ ناگہاں – جوش ملیح آبادی کی ایک شاہکار نظم

بلوُMarch 5th, 2009 at 5:23 am

محمد وارث صاحب بلاگ پر خوش آمدید

تبصرہ کریں

Your comment



Spam protection by WP Captcha-Free