خلائی مخلوق
آپ لوگ سوچ رہے ہوں گے کہ بلو اور بلا اتنے دن سے کہاں غیرحاضر ہیں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہم دونوں یہاں نہیں تھے اورمیرے یعنی بلے کے گاؤں گئے ہوئے تھے۔ جس کام سے گئے تھے اس کے علاوہ کافی تفریح بھی کی۔ بلکہ ہم نے تھوڑی کی اور گاؤں کے لوگوں نے زیادہ کی۔ میرا خیال ہے کہ واقعات ترتیب سے سنانے چاہیئں تاکہ ریکارڈ درست رہے اور بوقتِ ضرورت کام آوے۔
تو جناب قصہ کچھ یوں ہے کہ میں نے بلو کو جانے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ شلوار قمیض پہن کے جانا اور شیو کرنے کی تو بالکل ضرورت نہیں ہے۔ لیکن بلو صاحب نہ مانے اور خوب رگڑ رگڑ کر شیو کر کے اور جینز چڑھا کے چلے گئے۔ اب ہمارا بلو ہے بھی پپو۔ خیر جس کام سے گئے تھے وہ کرنے کے بعد گھر جانا تھا۔ عشاء کے وقت ہم گاؤں میں داخل ہوئے۔ گھر جا کر جوتے وغیرہ اُتارے اور وضو کر کے مسجد چلے گئے۔ وہاں بلو کی شامت ِ اعمال یہ آئی کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے جماعت ہو چکی تھی اور کچھ لوگ بقیہ نماز پڑھ رہے تھے اور باقی پڑھ چکے تھے۔ اب منظر کچھ یوں تھا کہ ہم مسجد کے ہال میں داخل ہوئے ہیں اور لوگوں نے مڑ کر ہماری طرف دیکھا ہے۔ میں اگلی صف میں چلا گیا اور بلو پچھلی صف میں ہی نماز پڑھنے لگا۔ نماز شروع کرنے سے پہلے میری نظر جو سامنے پڑی تو کیا دیکھتا ہوں کہ سامنے بیٹھے نمازیوں میں سے تین چار بچے پیچھے کی طرف منہ موڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور مکمل انہماک سے بلو کو دیکھے جا رہے ہیں۔ مجھے ہنسی آنے لگی۔ خیر میں نے نماز پڑھنا شروع کر دی۔ اسی دوران ایک صاحب نے اُٹھ کر نعت پڑھنا شروع کر دی۔ میں نے فرض پڑھ کر پیچھے دیکھا تو بلو صاحب غائب۔ میں نے باقی نماز جلدی جلدی مکمل کی اور باہر نکلا تو دیکھا کہ بلو باہر کھڑا ہے۔ پوچھا کہ کیا ہوا تو کہنے لگا کہ سارے مجھے دیکھ رہے تھے۔میں نے کہا کہ تو کیا ہوا۔ کہنے لگا کہ مولوی صاحب دعا مانگتے ہوئے مجھے مسکرا مسکرا کے دیکھ رہے تھے۔ جو صاحب نعت پڑھ رہے تھے وہ بھی مجھے دیکھ دیکھ کے لہک رہے تھے۔ میں نے تو نماز پوری نہیں پڑھی ویسے ہی باہر نکل آیا۔ میں نے کہا کہ میں نے کہا تھا نا کہ نہ کرا کے آؤ شیو اور نہ پہن کے آنا پینٹ۔ گاؤں کے لوگوں کی تو یہی تفریح ہے۔ باہر سے آنے والا بندہ تو ان کے لئے تفریح ہی ہوتا ہے۔ اور بندہ بھی ہو بلو جیسا۔
بلو تو کہتا ہے کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں خلائی مخلوق ہوں اور سارے مجھے ایسے دیکھ رہے تھے جیسے میرے سر پہ دو سینگ ہیں ۔




اگر کسی نے خلائی مخلوق سمجھا ہوتا تو شیخ مار کر بھاگ جاتا عوام نے سمجھا ہوگا کہ لیڈی ڈیانا کا ڈرائیور داود الفہد آگیا
عبدالقدوس’s last blog post..آزادی مبارک
جیسا دیس ویسا بھیس۔۔۔
یہ نصیحت ہمیشہ گھر میں رکھیں۔
ساجداقبال’s last blog post..Telenor launches Roman to Unicode Urdu sms service
آپ کا گاؤں پشاور سے کتنے فاصلے پر ہے ؟
ہاہا ہا اچھا سبق تھا، ویسے یہ نماز کے بعد والا سلسلہ روز ہوتا ہے کیا؟
فیصل’s last blog post..اردو بلاگ انگریزی بلاگ
کچھ لوگ اب تک نہیںبدلے ۔
زین زیڈ ایف’s last blog post..سوات کے بعد بلوچستان؟؟؟
اول تو وہی ہے جو ساجد اقبال صاحب نے کہا ہے
دوسرے ۔ یہ بزدلی ہے کہ کوئی دیکھ کر ہنس رہا تھا تو بھاگ گئے ۔ ہم لوگ تو نوجوانی میں شُغل کے طور کالج میں شلوار قمیض اور مسجد میں پتلون پہن کر چلے جاتے تھے ۔ اُس زمانہ میں کالج میں شلوار قمیض کوئی نہیں پہنتا تھا ۔دوسرے لڑکے فقرے چُست کرتے ۔ بڑے ہمیں گھورتے ۔ ایک بار ایک امام صاحب نے فتوٰی بھی لگا دیا ۔
افتخار اجمل بھوپال’s last blog post..داڑھی میں اسلام ہے یا اسلام میں داڑھی ؟
لو جی میں نے چیخ کو شیخ کردیا
عبدالقدوس’s last blog post..FireFox vs Internet Explorer
Billu ko nimaz parhtey hoye kesay pata chala k itney log unhae ghoor rahe
hain ???? :-p
Ub unhae village mae honay wali ‘treatment’ ka pta chal gya hae tu ya tu hulya darust kar k jain gae ya phir aap ko sharf-e-maizbani nahi bakhshain gae
میں کبھی گاؤں نہیں گیا۔ مجھے بہت شوق ہے گاؤں میں رہائش اختیار کرنے کا، وہاں صاف ستھرا ماحول اور سب ایک دوسرے کو جاننے والے اور ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔
لوگ کہ رہے ہوں گے — اے شہروں کِنا سوہنا رشتہ اللہ سوھنے گھلا دِتا ساڈے چراغ دین دی بِلو لئ۔
اسماء احسن’s last blog post..Weight issues…
بھئی میرے گاوں میںتو اب یہ فیشن اِن ہے
جہانزیب’s last blog post..جنت میں اسکول؟
شکاری صاحب لگتا ہے آپ بھی اُن لوگوں میں سے ہیں جو گاؤں کے ماحول کو آئیڈیلائز کر تے ہیں لیکن میرے بھائی دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر کبھی آپ کو وہاں رہنا پڑ جائے تو آپ رہ نہیں سکیں گے۔
اسماء جی ہمارا بلو تو پہلے ہی شادی شدہ ہے بے چاری چراغ دین کی بلو کو کوئی رشتہ ٹرائی کرنا پڑے گا۔
آپ دونوں کو مل کے گانا چاہیے “ہم لوگ وہیں سے لوٹے ہیں، بس شکر کرو لوٹ آئے ہیں، تم شہرِ محبت کیتے ہو ہم جان بچا کر آئے ہئں!” ہاہاہا
آن لائن اخباری رپوٹر’s last blog post..Sleep disorder and obesity research
ڈفر صاحب بلا صاحب کا گاؤں پشاور سے کوئی خاص دور نہیں
بلوُ’s last blog post..خلائی مخلوق
افتخار اجمل بھوپال صاحب میں ڈر کر نہیں بھاگا تھا بس میں نے سوچا کہ ان لوگوںکو مسجد میں تفریح نہ کرنے دوں اور باہر جا کر اس لئے کھڑا ہوگیا تاکہ اور لوگ بھی تفریح کر سکیں
نینی جی میں نے نماز کے بعد انہیں دیکھا تھا چار فرض پڑھنے سے پہلے
بلوُ’s last blog post..خلائی مخلوق
اگر گاؤں کی لوکیشن ایسی ہے تو اچنبھے کی بات نہیں
ہاں واپسی خیر خیریت سے ہو گئی ہے تو دو چار بکرے صدقے واری بھیجو
اور کیا ہو گیا اگر دیکھ رہے تھے تو؟
وہ لوگ تو بلو کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہوںگے کہ ان کو بعد نماز عشا ”شرف پونڈی“ بخشا
چاہتا تو ان کی نمازیں خراب کر کے خود ثواب داریںحاصل کر سکتا تھا
اگر بلو اتنا ہی پپو ہے تو تصویری پوسٹ کرو کوئی
ورنہ اس طرح کے خوشامدی اور خود پسند ٹٹو ہم نے بہت دیکھے ہیں
بلو باتوں سے بچہ لگتا ہے۔ بھابی کو سلام۔
اسماء احسن’s last blog post..Irfan Khan…
ہا ہا ہا آپی اب میں کیا کہوں
ویسے آپ میرے گھر والوں کو سمجھائیں بچے کی شادی کر دی
کم عمری کی شادی کا مرتکب ہوا ہے بلو؟
اوئے کیا عمر ہو گئی ہے؟ اور بچے کتنے ہیں؟
چھوڑیں ڈفر صاحب کیا کریں گے یہ جان کر
بلوُ’s last blog post..دوستوں کی اقسام
میں بھی اپنے کزن کے گاوں گیا تھا ایک دفعہ کافی مزا آیا تھا انشااللہ اپنے بلاگ پر کبھی لکھوں گا
انکل ٹام’s last blog post..Ik Zindagi Ka Afsana