چلیں جی آج ہم آپ کو دوستوں کی اقسام بتاتے ہیں۔
نمبر ایک:
مفت دوست
یہ دوستوں کی وہ قسم ہے جو آپ سے فضول یعنی مفت میں فری ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔کسی تیسرے بندے کے سامنے آپ کا تعارف اپنے عزیز دوست کے طور پر کرواتے ہیں اور آپ دل میں یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ جان نہ پہچان میں تیرا مہمان۔
نمبر دو:
ایویں دوست
یہ بھی مفت دوستوں جیسے ہی ہوتے ہیں بس ان میں اور مفت دوستوں میں اتنا سا فرق ہوتا ہے کہ یہ آپ سے جب بھی ملتے ہیں تو ایسے ملتے ہیں جیسے برسوں سے آپ کے دوست ہیں۔ ملتے ہی فری ہو جاتے ہیں چاہے پہلے زندگی میں ایک آدھ بار ہی ملاقات ہوئی ہو۔
نمبر تین:
ڈسپوزیبل دوست
جیسا کا نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس قسم کے دوست کیسے ہوتے ہیں، تو جی یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کے دوست صرف اس لئے بنتے ہیں کہ آپ سے اپنے مطلب کا کام لیںاور کام ختم ہوتے ہی دوستی کو کسی ڈسپوزیبل چیز کی طرح پھینک دیں۔ ایسے بندے آج کل بہت کامیاب رہتے ہیں۔
نمبر چار:
امیر دوست
دوستوں کی قسموں میں امیر دوست کو بہت اہمیت حاصل ہے۔دوستوں کے کسی بھی گروپ میں عام طور پر ایک عدد امیر دوست لازمی ہوتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ دوست امیر ہوتا ہے لیکن اپنی امیری کی وجہ سے یہ اکثر باقی دوستوں کے لئے سر درد بن جاتا ہے۔ امیر دوست کو عام طور پر حکم چلانے کی عادت ہوتی ہے اور اس عادت سے مجبور ہو کر وہ اپنے دوستوں پر بھی حکم چلاتا ہے۔ یہ سمجھتا ہے کہ جو وہ کہہ رہا ہے صرف وہی ٹھیک ہے اس کے علاوہ سب غلط۔
نمبر پانچ:
بے غیرت دوست
دوستوں کی اس قسم کی بہت سی تعریفیں ہو سکتی ہیں۔ لیکن بنیادی تعریف یہی ہے کہ یہ بہت بے غیرت ہوتا ہے ۔ عزت اور غیرت سے اس کا دور دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ مخلص نہیں ہوتا۔ سوچیں کہ اگر بے غیرتی کر کے اور بے عزتی کرا کے بھی اگر یہ دوستی نبھاتا ہے تو پھر اس سے بڑا تو کوئی بے غیرت ہے ہی نہیں۔
نمبر چھ:
پرانا دوست
یہ دوستوں کی ایک خاص الخاص قسم ہے۔ یہ دوست عام طور پر بچپن کا ایسا دوست ہوتا ہے جس سے باقی سارے دوست جیلس ہوتے ہیں کہ اس کی موجودگی میں تو ہماری بات کوئی سنتا ہی نہیں۔
نمبر سات:
پرائیویٹ دوست
پرائیویٹ دوست ذرا پرائیویٹ قسم کا دوست ہوتا ہے جس کا تذکرہ کسی کے سامنے نام لے کر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی پردہ نشینی کی وجوہات ہر بندے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ اکثر لوگوں کے ہاں اس کی سب سے بڑی وجہ جنسِ مخالف ہوتی ہے۔ لیکن سب لوگوں کے کیس میں ایسا نہیں ہوتا۔ جیسا کہ ہمارا پرائیویٹ دوست ۔
نمبر آٹھ:
ڈھیٹ دوست
ڈھیٹ دوست بے غیرت دوست سے زیادہ مختلف نہیں ہوتا ۔ اس کی ڈھٹائی ہی اس کی دوستی کی سب سے بڑی دلیل ہوتی ہے۔ یہ وہ کمبل ہوتا ہے جسے آپ لاکھ چھوڑنا چاہیں پر یہ آپ کو نہیں چھوڑتا۔
نمبر نو:
ولائتی دوست
عام طور ایسے کالے انگریز جو باہر جا کر انگریزوں سے زیادہ انگریز بن جاتے ہیں ولائتی دوست کا درجہ پاتے ہیں۔ یہاں کے دوست بھی اپنی مطلب پرستی کی وجہ سے ولائتی دوست سے صرف ولائتی چیزیں مثلا جنسی دوائیاں، امپورٹڈ کپڑے، کھلونے اور تفریح طبع کا دیگر سامان فرمائشیں کر کر کے منگواتے ہیں۔
نمبر دس:
خودبخود دوست
یہ وہ دوست ہوتا ہے جس سے آپ کی دوستی فالتو میں ہی خود بخود ہو جاتی ہے۔ مثلا آپ کسی جگہ کام کرتے ہیں اور وہاں پر آنے والا کوئی کسٹمر آپ سے اتنا فری ہو جاتا ہے کہ کچھ عرصے بعد آپ کو پتا چلتا ہے کہ یہ تو دوست بن گیا ہے۔
نمبر گیارہ:
مجبورا دوست
یہ دوستوں کی وہ قسم ہے جس سے آپ کو اکثر و بیشتر کام پڑتے رہتے ہیں ۔ کیونکہ آپ بھی تو مفت، ایویں، ڈسپوز ایبل، بے غیرت یا ڈھیٹ دوست ہو سکتے ہیں۔
نہیں؟؟؟
بلو بلا
Hahahahaha!!! That’s hilarious :grin : Dheet dost se kabhi wasta nahi pada per sunna hai aisay logon ke baray main
عائشہ جی پسند کرنے کا شکریہ
ذرا غور کریں تو کوئی نہ کوئی ڈھیٹ دوست ضرور ہو گا آپ کا بھی آپ کے آس پاس
لگتا ہے دوستون کی کوئی اچھی قسم ہوتی ہی نہیں یا پھر آپ ابھی تک محروم ہیں
احمد صاحب سب سے پہلے تو بلاگ پر خوش آمدید
اور دوسرے یہ کہ اچھے دوست کی تعریف بیان نہیں کی جا سکتی یا یوں کہہ لیں کہ اچھا دوست کسی تعریف کا محتاج نہیں ہوتا
آپکی تحریر سے تو ایسا لگتا ہے کہ لاگ بس آپکے پیچھے ہی پڑے ہیں دوستی کیلئے۔
یہ بتائیے کہ آپ خود کونسی قسم کے دوست ہیں؟
فیصل’s last blog post..اردو بلاگ انگریزی بلاگ
ارے فیصل صاحب آپ تو برا منا گئے
میں سمجھتی تھی دوست بس دوست ھوتے ھیں یہ پڑھنے کے بعد اب سوچ رھی ھوں میری کون سی دوست کس کیٹیگری میں آتی ھے
زبردست! کیا اعلیٰ قسم کا مشاہدہ ہے!
سو فیصد سچ!
سست دوست بھول گئے آپ – آپی کے جیسا!
اسماء احسن’s last blog post..Irfan Khan…
شکر ہے آپی آپ نے ہمارے بلاگ پر نظرِ کرم کی
سعدیہ سحر جی بلاگ پر خوش آمدید
اب ہر دوست کو شک کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیں
میرے یا تو بے غیرت دوست ہیں یا پرانے دوست یا ڈھیٹ دوست، باقی دوست دوستی کی کیٹگری میں نہیں آتے اس لئے میں انکو دوست کہتا ہی نہیں۔ امیر دوست کا اگر کوئی حکم مانتا ہے تو اسکا مطلب ہے کہ اسکی دوستی دوست کی دولت سے ہے اس کیس میں دوست کا قصور نہیں نکالنا چاہئے۔
میرا ایک ڈسپوزیبل دوست تھا لیکن اسکو کافی پہلے فارغ کر دیا تھا، مجبوراً ایویں اور مفت دوست والا تو کھاتا ہی نہیں رکھا ہوا۔ ایک اور دوست بھی ہوتا ہے، ”مخلص دوست“ وہ جسکے متعلق آپ نے لکھا کہ اسے تعریف کی ضرورت نہیں ہوتی۔
بہت مزیدار تھریر لکھی ہے آپ لوگوں نے، پڑھ کر واقعی مزہ آیا
پسند فرمانے کا شکریہ ڈفر جی
مجھے خودبخود دوست پڑھ کر بہت ہنسی آئی
اچھی تحریر ہے
تہذیب جی تحریر پسند کرنے کا شکریہ
[...] بہت ہی پیارے، معزز اور امیر دوست کی عورتوں کے بارے میں رائے کوئی خاص اچھی نہیں شاید اس [...]
[...] ہی نہیں آرہا تھا کہ 100 نمبری پوسٹ کیا ہونی چاہئے پھر پرایئویٹدوست اور بلا کے مشورے سے میں نے یہ ایک امیج بنا دیاآپ بھی [...]
[...] پرائیویٹ دوست کے لئے August 21st, 2009 in تصاویر | tags: Camera, Friends, H-100, Private [...]
ہمیں بھی ڈسپوزیبل قسم کے دوستوں سے کئی بار واسطہ پڑا ہے اور ہم ہر بار اپنی سادہ لوحی کی وجہ سے ان پر بھروسہ کر بیٹھتے ہیں۔
ویسے مضمون بہت دلچسپ ہے!
.-= شعیب سعید شوبی´s last blog ..تمام عالم ِ اسلام کو رمضان مبارک ہو! =-.
شعیب سعید شوبی صاحب پوسٹ پسند کرنے کا شکریہ اور ساتھ ہی بلاگ پر خوش آمدید
کافی گہرا مشاہدہ کیا ہے آپ نے دوستوں کا۔۔
منیر عباسی صاحب ہمارے دوست ہی اتنے ہیں کہ کیا بتاؤں
[...] پرائیویٹدوست: واش روم کہاں ہے؟ گیس والا: پیچھے بلوُ: کِس کے؟ گیس والا ہنس کر ایک طرف اشارہ کرتا ہے جب ہم جانے لگتے ہیں تو گیس والا پوچھتا ہے : کتنی کرنی ہے؟ بلا: فُل October 31st, 2009 in جہانِ بد تمیزی | tags: Billa, Billu, CNG, Dialogue, Gas, Private Dost, Washroom [...]