صوفی عامل اور میری خواہشات

Image-01
بس جی میں نے تو فیصلہ کر لیا ہے میں ان بابا جی کو فون کر کے عملیات شروع کرواتا ہوں اور جو جو کام میں نے ان سے کروانے ہیں ان کی تفصیل لکھ دیتا ہوں آپ بھی پڑھیے

پاکستان سپر پاور بن جائے
تمام بد عنوان سیاست دان خود کو قانون کے حوالے کردیں
ملک سے بے روزگار نہیں بلکہ بے روزگاری ختم ہوجائے
ہمارا بلاگ سب سے ٹاپ پر پہنچ جائے اور ہر پوسٹ پر 100 سے زیادہ کمنٹس آئیں
کتا ہنسنا بند کردے جی جی وہ ہی کتا :D ۔
تمام لوگ آپس میں مل جل کر رہیں
لڑکے لڑکیوں کو اور لڑکیاں لڑکوں کو تنگ کرنا بند کردیں
سب لوگ پانچ وقت کی نمازیں پڑھنا شروع کردیں
لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے
مجرم جرم کرتے ہی اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردے
ہماری پولیس سدھر جائے

اور اور اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تبصرے 32

عنیقہ نازOctober 15th, 2009 at 2:29 am

ہا ہائے، کتے بھولے ہو تسی۔ ایسی حسرتوں کے لئے عمل کروائیں گے۔
.-= عنیقہ ناز´s last blog ..جوتوں کے بھوت =-.

arifkarimOctober 15th, 2009 at 2:31 am

ہاہاہا، یہ دنیا جادو ٹونے سے نہیں چلتی! :razz:

نازیہOctober 15th, 2009 at 2:37 am

اتنے اچھےارادے اور خواہشات اور ان کے لئے عمل کروائیں گے؟ سفید عمل تو کالے عملوں کی ضد ہوتے ہیں۔ جادو ٹونہ سے یہ کام نہیں ہونے والا۔

فرحان دانشOctober 15th, 2009 at 6:59 am

باوا جی :evil: یار مجھے بھی چند کرڑور روپے چاہیے

خاورOctober 15th, 2009 at 7:43 am

میرا تو مقدور ہو تو ایک نہیں دس بارھ بابے اکٹھے کرکے ان سے ایک کام کرواؤں که پاکستان کو امریکه کی ریاست یا کم از کم ٹیروٹیری بنوالوں ٹیروٹیری جیسی که گوام ہے
امریکی پاسپورٹ ،اور لاہور سے نیو یارک کی لوکل فلائٹ
اگر ایسا هو جائے تو ہمارے بونے لیڈروں کا کیا بنے گا؟
جو ہیں هی مزاروں کے مجاور اور اندر کي گہرائوں تک غلام
.-= خاور´s last blog ..جی ایچ کیو پرحمله =-.

افتخار اجمل بھوپالOctober 15th, 2009 at 10:29 am

بھولے بادشاہ ۔ جن عاملوں سے آپ تعویذ دھاگہ کروانا چاہ رہے ہیں وہ سب اُن لوگوں نے خرید رکھے ہیں جن کے خلاف آپ تعویذ دھاگہ کروانا چاہتے ہیں
.-= افتخار اجمل بھوپال´s last blog ..طالبان طالبان کی رَٹ ۔ حقائق سے چشم پوشی =-.

میرا پاکستانOctober 15th, 2009 at 3:53 pm

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ اگر یہ عامل ہماری حکومت کی طرح کچھ کرنے کے قابل ہوتے تو اتنے بڑے بڑے اشتہارات دینے کی انہیں‌ضرورت پیش نہ آتی۔

راشد کامرانOctober 15th, 2009 at 6:56 pm

اور بابا آپ کی خواہشات پڑھ کر کہیں گے۔۔ میں‌ چراغ میں واپس جارہا ہوں۔۔۔ مجھے آزادی نہیں‌چاہیے۔

بلوُOctober 16th, 2009 at 7:07 am

عنیقہ جی ان عامل صاحب نے اتنے دعوے کیے ہیں تو چیک تو کرنا ہی چاہیئے ۔۔۔ نہیں؟؟؟؟؟
عارف کریم صاحب دنیا کا تو نہیں پتہ پر پاکستان میں جادو بہت ہٹ ہے :lol:

بلوُOctober 16th, 2009 at 7:10 am

نازیہ جی پھر آپ ہی بتا دیں کہ ایسا کیا کروں‌کہ یہ سارے کام ہو جائیں؟؟؟
فرحان صاحب آدھے مجھے دے دینا کیونکہ ان کا اشتہار میں نے آپ تک پہنچایا ہے :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: ۔

کنفیوز کامیOctober 16th, 2009 at 7:41 am

یار اپنے بلاگستان میں اتنے پڑھے لکھے بابے بابیاں ہیں ان سے رابطہ کرو جدید طریقہ علاج بتائیں گے چھوڑو کھسے پٹے بابوں کو ۔ بہترین قلمی نسخے ۔ :mrgreen:

بلاOctober 16th, 2009 at 9:59 am

عنیقہ جی آپ نے تو
خوب پردہ ہے چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
کے مصداق کتے کا ذکر کر بھی دیا اور اپنا مدعا بھی بیان کر دیا۔
واہ جی واہ
.-= بلا´s last blog ..صوفی عامل اور میری خواہشات =-.

بلاOctober 16th, 2009 at 10:04 am

یار راشد بلو نے خواہشات کا اظہار بابے سے کیا ہے چراغ کے جن سے نہیں۔

ماموںOctober 16th, 2009 at 12:04 pm

بابا جی سے صرف چینی 40 روپے بکوا کر دیکھا دو-
——چایے گی بابا کی -

راشد کامرانOctober 16th, 2009 at 3:03 pm

بھائی بابے کے دعوے کے بعد اس کے انسان ہونے میں شبہ ہے یہ کام جن ہی کرسکتا ہے وہ بھی جس کو آپ نے چراغ‌سے رہائی دلائی ہو :smile:

بلوُOctober 16th, 2009 at 11:25 pm

کامی صاحب جلدی سے مجھے ان بابے بابیوں کی نشاندہی کر کے بتائیں اور شکریہ کو موقع دیں

جعفرOctober 17th, 2009 at 11:36 pm

میں‌نے فیصل آباد کیا چھوڑا ۔۔۔لوگوں نے میرے کاروبار پر قبضہ جما لیا
:mrgreen:
میں کرتا ہوں بچہ تیرے سارے کام۔۔۔
بس ترنت فیس بھیج دے۔۔۔

بلوُOctober 18th, 2009 at 2:15 am

بڑی دیر کی مہربان آتے آتے
جعفر صاحب اگر یہ سارے کام کردو تو میں‌اپنی ساری جائداد تمہارے نام کرنے کو تیار ہوں :mrgreen:

جعفرOctober 18th, 2009 at 11:38 pm

ہاں بھائی تیری جائداد ہوگی کیا۔۔۔
تین چار ”تصاویر“ اور چھ سات ایس ایم ایس۔۔۔
;-)
دونوں چیزیں میرے کسی کام کی نہیں۔۔
.-= جعفر´s last blog ..اوبامہ کے نام ”بند“ خط =-.

بلوُOctober 19th, 2009 at 4:23 am

جعفر : :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen: ۔

بلوُOctober 19th, 2009 at 8:01 am

ماموں‌صاحب آپ کا تبصرہ قابلِ‌اعتراض ہونے کی وجہ سے موڈیفائی کردیا گیا ہے

اسماءOctober 21st, 2009 at 9:59 am

اللہ کرے کہ ان میں سے کچھ تو ہو اور جلد ہی انشاءاللہ۔ امن بحال ہو۔۔۔

شازلOctober 21st, 2009 at 8:44 pm

ایک خواہش تو ہم تبصرہ نگار آپکی پوری کرسکتے ہیں کہ آپ ٹاپ کے بلاگر ہیں
یہ ہم فرض کیے لیتے ہیں‌بلکہ آپ بھی فرض کرلیں (یقین مت کرلینا) :razz:
آپکی خواہشات بڑی معصوم ہیں لیکن کیا آپ خود بھی معصوم ہیں :lol:

بلوُOctober 22nd, 2009 at 12:57 am

اسما ء جی آمین
شازل صاحب آپ بھی یقین کر لیں‌ پلیز ۔۔
جہاں‌ تک معصومیت کا تعلق ہے تو ہم اتنے معصوم ہیں‌کہ لوگ دور دور سے ہماری معصومیت دیکھنے آ تے ہیں

طارق راحیلOctober 22nd, 2009 at 4:12 am

بلو جی مجھے بھی بابا جی کا نمبردیجئے گا
مجھے بھی چند کام یاد آگئے ہیں

ویسے جنت کی خواہش ہے آپ کو دنیا میں ہی؟

بلوُOctober 22nd, 2009 at 9:50 am

طارق صاحب جنت کی خواہش کسے نہیں ہوتی
میں‌تو بس بابا جی کو ٹیسٹ کرنا چاہتا ہوں

YasserOctober 24th, 2009 at 8:53 am

very nice . and a nice blog too.

بلوُOctober 25th, 2009 at 2:44 am

یاسر صاحب بہت شکریہ اور بلاگ پر خؤش آمدید
آپ کی دوبارہ آمد کا انتظار رہے گا

خرم شہزاد خرمOctober 26th, 2009 at 2:03 am

ایک بندے نے چراغ رگڑا
جن حاضر ہوا۔ کیا حکم ہے میرے آقا
بندے نے کہا مجھے ایک بہترین سا گھر بنا کر دو
جن نے جواب دیا
اگر گھر بناننے کے قابل ہوتا تو چراغ میں رہتا :lol: :lol:

بلوُOctober 26th, 2009 at 3:21 am

خرم صاحب پھر اس بندے نے کیا کہا؟؟؟؟؟ :oops: ۔

کنفیوز کامیOctober 28th, 2009 at 3:47 pm

یار یہ بلاگ میں مامے کہاں سے آ رہے ہیں انکا کوئی ربط بھی نہیں ۔
.-= کنفیوز کامی´s last blog ..اداسیاں تنہائیاں =-.

بلوُOctober 28th, 2009 at 11:47 pm

بس جی کامی صاحب آج مامے آئیں ہیں کل کو چاچے بھی آنے لگیں گے کیا کِیا جائے ان کا؟؟؟؟

تبصرہ کریں

Your comment



Spam protection by WP Captcha-Free